تلنگانہ
تلنگانہ بھر میں بارش کا سلسلہ جاری
محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع میں پہلے ہی اورنج الرٹ جاری کردیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج ریاست کے مختلف حصوں میں بھاری سے انتہائی بھاری بارش ہوسکتی ہیں جبکہ گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بھی امکانات ہیں۔
حیدرآباد: خلیج بنگال میں کم دباؤ کے باعث تلنگانہ بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع میں پہلے ہی اورنج الرٹ جاری کردیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج ریاست کے مختلف حصوں میں بھاری سے انتہائی بھاری بارش ہوسکتی ہیں جبکہ گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بھی امکانات ہیں۔
اس وقت حیدرآباد سمیت کئی اضلاع میں بارش ہورہی ہے۔ اسی طرح آندھراپردیش کے اضلاع سریکاکلم، وشاکھاپٹنم، منیم، الوری اور وجیا نگرم میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔
تلنگانہ میں نرمل، نظام آباد، جئے شنکر بھوپال پلی، ملگ، کھمم، کاماریڈی اور سِرسلہ اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔