حیدرآباد

کلکٹر وقارآباد پر حملہ‘بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی گرفتار

مجوزہ فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے لئے حصول اراضیات کے خلاف لگاچرلہ میں چند دیہاتیوں نے پیر کے روز عہدیداروں پر حملہ کے بعد پولیس نے حملہ کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: ضلع وقارآباد میں حصول اراضیات کے عوامی سماعت پروگرام کے دوران ضلع کلکٹر اور دیگر عہدیداروں پر حملہ کے سلسلہ میں پولیس نے بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی پٹنم نریندر ریڈی کو گرفتار کرلیا۔ نریندر ریڈی سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت
کونڈاپور میں بی آر ایس رکن اسمبلی کے مکان کے باہر کشیدگی
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ

 مجوزہ فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے لئے حصول اراضیات کے خلاف لگاچرلہ میں چند دیہاتیوں نے پیر کے روز عہدیداروں پر حملہ کے بعد پولیس نے حملہ کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔ احتجاجیوں نے ضلع کلکٹرپراتیک جین پر حملہ کے ساتھ ان کی اور دیگر گاڑیوں پر پتھربھی پھینکے۔

حملہ اور سنگباری میں تین عہدیدار ایڈیشنل کلکٹر، کوڑنگل ایریا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (کڑا) کے صدرنشین اور ڈی ایس پی رینک کے ایک عہدیدار زخمی ہوگئے۔