تلنگانہ
بارش کی پیش گوئی ۔چوکس رہنے تلنگانہ کی وزیرکی اپیل
وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ منگاپیٹ، ایٹورو ناگارم اوردیگر علاقوں میں پہلے ہی شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے ،انہوں نے انتباہ دیا کہ امکانی سیلاب سنگین خلل پیدا کرسکتا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیر پنچایت سیتکا نے عوام اور عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ملگ، محبوب آباد اور اطراف کے علاقوں میں انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر چوکس رہیں۔
وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ منگاپیٹ، ایٹورو ناگارم اوردیگر علاقوں میں پہلے ہی شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے ،انہوں نے انتباہ دیا کہ امکانی سیلاب سنگین خلل پیدا کرسکتا ہے۔
انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ بارش کے دوران گھروں میں ہی رہیں، نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کے لیے احتیاط برتیں۔
سیتکّا نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ کارروائیوں کی نگرانی کے لیے فلڈ مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،انہوں نے زور دیا کہ انسانی جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لیے عہدیدار اور شہری ہر وقت چوکس رہیں۔