تعلیم و روزگار

حکومت تلنگانہ کی جانب سے اسکولی طلبہ میں ناشتہ فراہم کرنے کا فیصلہ

حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست کے سرکاری اسکولس میں زیر تعلیم طلباء کے لئے دسہرہ کے تحفہ کے طورپر24 اکتوبر سے ناشتہ فراہم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست کے سرکاری اسکولس میں زیر تعلیم طلباء کے لئے دسہرہ کے تحفہ کے طورپر24 اکتوبر سے ناشتہ فراہم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔

وجئے دشمی کے روز سے جماعت اول تادہم میں زیر تعلیم طلباء کے لئے چیف منسٹربریک فاسٹ اسکیم پرعمل کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ آج حکومت کی جانب سے جاری کردہ اطلاع میں بتایا گیاہے کہ طلباء کومعیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ تغذیہ بخش غذاکی فراہمی عمل میں لائی جائے گی۔

صبح کی اولین ساعتوں میں یومیہ مزدوری پر جانے ولوں کے بچوں کوہونے والی دشواریوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے یہ فیصلہ کیاگیا۔

اس نئی اسکیم پر عمل آوری سے ریاستی خزانہ پر سالانہ 400 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑئے گا۔واضح رہے کہ حالیہ عرصہ کے دوران تلنگانہ سے اعلیٰ عہدیداروں کا ایک وفد ٹاملناڈو کے دورے پر چنائی گیاتھا جہاں گورنمنٹ اسکولس میں بریک فاسٹ اسکیم پرعمل آوری کا مطالعہ کیاگیا۔

اس وفد میں سکریٹری ٹوچیف منسٹر سمیتاسبھروال‘ سکریٹری محکمہ بہبودگی قبائلی کرسٹینا چونگٹھو‘ سکریٹری محکمہ تعلیم واکئی کرونا‘پرینکا ورگھیس‘بھارتی ہولیکری‘ شامل تھے۔

a3w
a3w