تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں بارش
گزشتہ چار دنوں سے وقفہ لینے کے بعد بارش ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے۔ گزشتہ رات تلنگانہ کے آصف آباد اور کاغذ نگر علاقوں میں بارش ہوئی، جب کہ آج ضلع کے تمام منڈلوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
حیدرآباد: گزشتہ چار دنوں سے وقفہ لینے کے بعد بارش ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے۔ گزشتہ رات تلنگانہ کے آصف آباد اور کاغذ نگر علاقوں میں بارش ہوئی، جب کہ آج ضلع کے تمام منڈلوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پچھلے چار دنوں سے ضلع آصف آباد میں شدید گرمی کا راج تھا، تاہم آج کی بارش سے موسم خوشگوار اور ٹھنڈا ہو گیا ہے۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ کپاس کی فصل پر اسپرے کی گئی دواؤں کے لیے یہ بارش کچھ حد تک فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے مطابق ضلع میں کل تک بارش جاری رہنے کے امکانات ہیں۔