آندھراپردیش
شاہ رخ خان نے تروملامندر میں ارکان خاندان کے ساتھ پوجا کی
مندر کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا اور درشن کے انتظامات کئے۔ شاہ رخ خان نے 7 ستمبر کو اپنی فلم جوان کی ریلیز سے پہلے پوجا کی۔

حیدرآباد: بالی ووڈاداکار شاہ رخ خان نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ آندھراپردیش کی مشہور تروملامندر میں پوجا کی۔شاہ رخ خان جو کل تروپتی پہنچے تھے نے وی آئی پی درشن کے موقع پر مشہور آج اپنے ارکان خاندان کے ساتھ مندر میں پوجا کی۔
ان کے ساتھ اداکارہ نین تارانے پوجا کی۔ مندر کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا اور درشن کے انتظامات کئے۔ شاہ رخ خان نے 7 ستمبر کو اپنی فلم جوان کی ریلیز سے پہلے پوجا کی۔بعد ازاں رنگانائیک کے منڈپم میں آشیرواد دیا گیا اور پرساد پیش کیا گیا۔