تلنگانہ

تلنگانہ حکومت بہت جلد آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی عملی منصوبہ تیار کرے گی:کمشنرحیدرا

انہوں نے کہاکہ اس خصوص میں اصلاحات لائے جائیں گے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ فائرایکٹ میں مناسب ترمیمات کی ضرورت ہے۔آگ لگنے کے پرانے واقعات کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کی وجوہات کا پتہ چلایاجائے گااور ان کی وجوہات پرغور کرتے ہوئے اس کے حل کوقانون میں ترمیم کی شکل میں شامل کیاجائے گا۔

حیدرآباد: کمشنرحیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) اے وی رنگاناتھ نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ حکومت بہت جلد آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ایک خصوصی عملی منصوبہ تیار کرے گی تاکہ مستقبل میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
پرجاوانی پروگرام کی تاریخ تبدیل
سلائی مشینوں کی تقسیم، اہل عیسائی خواتین سے درخواستیں مطلوب
حکومت تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے پر عزم: سریدھر بابو
وزیر سیتا اکا نے بھگدڑواقعہ میں زخمی لڑکے سری تیج کی عیادت کی

انہوں نے کہاکہ اس خصوص میں اصلاحات لائے جائیں گے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ فائرایکٹ میں مناسب ترمیمات کی ضرورت ہے۔آگ لگنے کے پرانے واقعات کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کی وجوہات کا پتہ چلایاجائے گااور ان کی وجوہات پرغور کرتے ہوئے اس کے حل کوقانون میں ترمیم کی شکل میں شامل کیاجائے گا۔

یہ کہتے ہوئے کہ گریٹرحیدرآباد کے حدود اورآوٹررنگ روڈ تک بھی نئی عمارتوں کے لئے فائرسیفٹی کیلئے لازمی طورپراین اوسی جاری کیاجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ پرانی عمارتوں میں آگ سے بچاو کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر رہنمایانہ خطوط تیار کئے جائیں گے۔

انہوں نے پراناشہرحیدرآباد کے گلزارحوض علاقہ میں دو دن پہلے بڑے پیمانہ پرآگ لگنے کے واقعہ پر افسوس کااظہار کیا۔انہوں نے اس سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں 17 قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قدیم عمارتوں میں آتشزدگی سے متعلق حفاظتی اصولوں پر عمل نہ کرنا اور ان کی وقتاً فوقتاً جانچ نہ کیا جانا ہی اتنے بڑے واقعہ کا سبب بنا۔کمشنر رنگناتھ نے مزید کہا کہ ایسی پرانی عمارتوں میں فوری طور پر تعمیراتی تبدیلیاں ممکن نہیں ہوتیں، لیکن مالکان کو لازمی طور پر مکمل شعور اور ذمہ داری کے ساتھ حفاظتی اقدامات اختیار کرنے چاہئیں۔

رنگاناتھ نے ایک تلگونیوزچینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قدیم عمارتوں میں مناسب کیبلنگ اورفائرسیفٹی کے اصولوں پرعمل کو یقینی بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ گھروں میں ہنگامی حالات کے پیش نظردروازے بھی ہونے چاہئے تاکہ کسی بھی ناگہانی کے وقت باہرنکلاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ عمارتوں کے مالکین کے تعاون سے حکومت قواعد میں تبدیلیاں لائے گی۔انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بعض عمارتوں میں سیلارس میں پکوان کا کام کیاجاتا ہے۔

ایسے میں اگر کوئی بڑاآگ کا واقعہ پیش آئے تو ا س عمارت میں رہنے والوں کیلئے نکلنے کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔انہوں نے کہاکہ شہر میں کئی قدیم عمارتیں ہیں جن کے مالکین کو نوٹس دینا،عمارت کو قرق کرنا،جرمانہ لگانا کافی نہیں ہے بلکہ بنیاد ی سطح سے قانون کو مستحکم بنانے اور اس پر موثرعمل کو یقینی بنانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ قانون میں تبدیلی اوراس خصوص میں اصلاحات کے لئے حکومت سنجیدہ ہے۔