حیدرآباد اور نواحی اضلاع میں بارش،کئی مقامات پر ژالہ بازی
گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کے ساتھ ہوائیں تیز چلنی شروع ہوگئیں۔حیدرآباد کے مرکز موسمیات نے یہ بات بتائی اس بارش سے عوام کو شدید گرمی سے کچھ راحت ملی۔ حیدرآباد اور ریاست کے دیگر کئی مقامات پر جمعرات کے روز اعظم ترین درجہ حرارت40 ڈگری سلسیس درجہ کیا گیا۔
حیدرآباد: شہر حیدرآباد اور اس کے قرب وجوار کے اضلاع کے کئی مقامات پر جمعہ کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور کہیں کہیں ژالہ باری کی اطلاع ہیں۔ حیدرآباد اور اس کے نواح کے کئی علاقوں میں آج صبح گرج چمک کے ساتھ اوسط بارش ہوئی۔
چمک اور شدید گرجنے کی آوازسے شہری، نیند سے جاگ گئے بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور چند سڑکیں زیر آب آگئیں۔ جس کے نتیجہ میں ٹرافک کے بہاؤ میں خلل پڑا۔ حیدرآباد، رنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری، سنگاریڈی، ناگر کرنول اور نارائن پیٹ اضلاع میں ہلکی تا اوسط بارش/ گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوئی۔
گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کے ساتھ ہوائیں تیز چلنی شروع ہوگئیں۔حیدرآباد کے مرکز موسمیات نے یہ بات بتائی اس بارش سے عوام کو شدید گرمی سے کچھ راحت ملی۔ حیدرآباد اور ریاست کے دیگر کئی مقامات پر جمعرات کے روز اعظم ترین درجہ حرارت40 ڈگری سلسیس درجہ کیا گیا۔
شہر کے چند علاقوں میں کل شام، بارش ہوئی تھی۔ جمعہ کی صبح کے اوقات میں حیدرآباد کے شمالی علاقوں میں بارش درج کی گئی۔ جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں خیریت آباد، گچی باؤلی، جوبلی ہلز، ٹینک بنڈ، حمایت نگر، عثمانیہ یونیورسٹی، بشیر باغ، سکندرآباد، بیگم پیٹ، رسول پورہ، کارخانہ،پنجہ گٹہ، امیر پیٹ، صنعت نگر، موسیٰ پیٹ، بالا نگر، چنتل، جیڈی میٹلہ، ملکاجگری، ای سی آئی ایل اور نریڈ میٹ، شامل ہیں ان علاقوں میں غیر متوقع بھاری بارش ہوئی۔
مرکز موسمیات کے مطابق شہر حیدرآباد اور نواحی اضلاع میں ایک سنٹی میٹر سے5سنٹی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ 3 دنوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔