حیدرآباد

کے سی آر کو دلتوں سے معذرت خواہی کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ

بی جے پی قائد نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر نے ان برسوں کے دوران امبیڈکر جینتی اور وردھانتی پروگرامس میں حصہ نہیں لیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ امبیڈکر کے تحریر کردہ دستور کو ازسرنو تربیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کے سیآر نے آیا دلتوں کی توہین نہیں کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کمار نے جمعہ کے روز چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ دلتوں سے دغا بازی پر دلت برادری سے معذرت خواہی کریں۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ کے سیآر، حسب وعدہ، ایک دلت کو تلنگانہ کا پہلا چیف منسرٹ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع

یہی نہیں بلکہ کے سی آر نے ہر دلت خاندان کو فی کس3ایکڑ اراضی دینے کے وعدہ سے انحراف کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں دلتوں کی اراضیات زبردستی چھینی جارہی ہیں۔ امبیڈکر جینتی کے موقع پر پارٹی آفس میں منعقدہ تقریب میں امبیڈکر کو بھر پور خراج پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے یہ بات کہی۔

 بی جے پی قائد نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر نے ان برسوں کے دوران امبیڈکر جینتی اور وردھانتی پروگرامس میں حصہ نہیں لیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ امبیڈکر کے تحریر کردہ دستور کو ازسرنو تربیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کے سیآر نے آیا دلتوں کی توہین نہیں کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ اگرواقعی دلتوں کے امپاور منٹ کیلئے سنجیدہ ہیں تو انہیں دلت بندھو اسکیم پر قرطاس ابیض جاری کرنا چاہئے۔ انہوں نے حکومت سے پوچھا کہ بی آر ایس حکومت، فی ریمبرسمنٹ اور آروگیہ شری کیلئے فنڈس جاری نہ کرتے ہوئے غریبوں کو تعلیم اور علاج (دواؤں) سے کیوں دور کررہی ہے۔