تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش، بجلی کے صارفین سے احتیاط کرنے رگھوما ریڈی کی خواہش

تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور سدرن تلنگانہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے سی ایم ڈی رگھوماریڈی نے حیدرآباد میں شدید بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور سدرن تلنگانہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے سی ایم ڈی رگھوماریڈی نے حیدرآباد میں شدید بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

انہوں نے کمپنی کے چیف جنرل منیجر اور سپرنٹنڈنٹ انجینئرس کے ساتھ آڈیو کانفرنس منعقد کی اور بجلی کی فراہمی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔

سی ایم ڈی نے بجلی کے صارفین سے کہا کہ وہ بارش کے دوران احتیاط کریں۔

اس موقع پر انہوں نے کئی تجاویز بھی پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران بجلی کی تاروں اور ٹرانسفارمرز کے نیچے کھڑے ہونے سے حتی الامکان گریز کیاجائے۔

مویشیوں اور پالتوجانوروں کو بھی بجلی کے آلات سے دور رکھنا چاہیے۔اگر سڑکوں پر یا پانی میں کہیں بھی بجلی کی تار پڑی ہو تو اس کے اوپر سے گاڑی نہ چلائیں۔

اگر درختوں کی شاخوں، گاڑیوں، دیگر عمارتوں پر گرے ہوئے تار ہیں تو فوراً کمپنی کو کال کریں۔