شمالی بھارت

اکھلیش یادو کی حمایت کرنے ستیہ پال ملک کا اعلان

ستیہ پال ملک نے گورنر کاٹرم پورا ہونے کے بعد مودی حکومت کے ذریعہ ان کے خلاف بھی کوئی کاروائی کرنے کے شبہ سے انکار نہیں کیا۔ ملک نے کہا’مجھ پر بھی یہ لوگ کچھ ضرور کریں گے۔

باغپت: میگھالے کے گورنر عہدہ کی میعاد کار پورا ہونے کے بعد ستیہ پال ملک نے مودی حکومت کے خلاف سیاسی حملہ تیز کرتے ہوئے دو ٹوک کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں وہ سماج وادی پارٹی(ایس پی)اور راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کی مدد کریں گے۔ حالانکہ وہ کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہونگے۔

میگھالے کے گورنر کی میعاد کار پوری ہونے کے بعد اپنے آبائی گاؤں ہساودا پہنچے تھے۔ گاؤں میں چہارشنبہ کو مقامی افراد نے ان کا استقبال کیا اور انہیں سبھی کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔ حکومت پر پہلے سے زیادہ حملہ آور ہوتے ہوئے ملک نے کہا کہ یہ حکومت کسان مخالف ہے۔

 اپنی آگے کی حکمت عملی کے بارے میں کہا’ میں کوئی سیاسی پارٹی جوائن نہیں کرونگا۔ نہ الیکشن لڑونگا لیکن کسانوں کی لڑائی ضرور لڑونگا۔ اس لڑائی میں چودھری چرن سنگھ کا پوتا ہونے کی وجہ سے جینت سنگھ اور ملائم سنگھ کو بیٹا ہونےکی وجہ سے اکھلیش یادو کی مدد کرونگا‘۔

سابق گورنر ملک نے بطور گورنر اپنے میعادکار کو بہتر بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری ایمانداری سے کام کیا جبکہ جموں۔کشمیر میں آرٹیکل 370کو ختم کیا تو محبوبہ مفتی کہتی تھی کہ یہاں خون کی ندیاں بہہ جائیں گی ایک گولی بھی نہیں چلانی پڑی۔

حالانکہ انہوں نے گورنر کاٹرم پورا ہونے کے بعد مودی حکومت کے ذریعہ ان کے خلاف بھی کوئی کاروائی کرنے کے شبہ سے انکار نہیں کیا۔ ملک نے کہا’مجھ پر بھی یہ لوگ کچھ ضرور کریں گے۔ جموں۔کشمیر کی سبھی فائلوں کی جانچ کرالو یا تلاشی لے لو لیکن میرا کچھ ہوگا ہی نہیں ۔ میں فقیر آدمی ہوں۔ میرے یہاں ڈھیلہ نہیں ملے گا‘۔

ملک کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگار سے لوگ پہلے ہی پریشان ہیں۔ کسانوں کو گنے کے بقایہ جات نہیں مل رہا اور اس کے دام بھی نہیں بڑھ رہے۔ اب اگنی ویر اسکیم لاکر کسانوں کے بچوں کا مستقبل بھی خراب کردیا۔

ملک نے کہا کہ کسانوں کے بیٹوں کے لئے روزگار کا بحران ہے۔ نوکری بھی صرف تین سال کی کردی گئی اور کوئی پنشن نہیں ہے۔ اس وقت پورے ملک میں ہاہاکار مچا ہوا ہے۔ مظفر نگر میں ابھی اگنی ویر کی بھی تقرری چل رہی ہے۔ نوجوان سڑکوں پر سوتے ہیں اور ان کو کھانہ تک نہیں ملتا ہے۔ اگنی ویر اسکیم لاکر کسانوں کے بچوں کا مستقبل بھی خراب کردیا۔

a3w
a3w