شمالی بھارت

لوک سبھا انتخابات آئین کو بچانے کی لڑائی ہے: کھرگے

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کریں گے لیکن ایسا نہیں کیا۔ کالا دھن لائیں گے اور ہر شخص کو 15 لاکھ روپے ملیں گے، نہیں ملے۔ تو جھوٹا کون ہے؟

کشن گنج: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکزی حکومت پر سخت نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابی لڑائی کوئی عام لڑائی نہیں ہے بلکہ ملک اور آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
کانگریس کی گھر گھر گارنٹی پہل کی شروعات
کانگریس ایک ملک، ایک الیکشن کی شدید مخالف

کھرگے نے جمعہ کو ضلع کے بہادر گنج کے لوہگڑا میں منعقدہ جلسہ عام میں کہا کہ یہ انتخاب آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔ انہوں نے عوام سے گمراہ نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آپ کی نئی نسل تباہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ مودی جی نے کیا وعدے کیے لیکن کتنے وعدے پورے کیے، یہ پورا ملک جانتا ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی کریں گے لیکن ایسا نہیں کیا۔ کالا دھن لائیں گے اور ہر شخص کو 15 لاکھ روپے ملیں گے، نہیں ملے۔ تو جھوٹا کون ہے؟

 انہوں نے کہا کہ یہ جنگ سب کو مل کر لڑنی ہے، بھٹکنے سے کہیں کے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے مودی کو دس سال دیکھا لیکن ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا اور اب ضمانتیں لے رہے ہیں۔

اس دوران کانگریس امیدوار ڈاکٹر جاوید آزاد، ریاستی صدر ڈاکٹر اکھلیش سنگھ، سابق ریاستی صدر مدن موہن جھا، ایم ایل اے اظہار آصفی، ایم ایل اے انظر نعیمی، ضلع صدر امام علی چنٹو سمیت درجنوں لیڈران موجود تھے۔

a3w
a3w