حیدرآباد

حیدرآباد میں بارش۔ایم جی بی ایس میں پانی داخل، مسافرین کو مشکلات

اس واقعہ کی ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔پرانا پل، ضیا گوڑہ 100 فٹ روڈ کو پولیس نے عارضی طور پر بند کردیا۔ اسی طرح چادر گھاٹ لوئر برج پر چھ فٹ اونچائی تک پانی بہہ رہا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں شدیدبارش کے سبب موسی ندی نے خطرناک روپ اختیار کرلیا ہے۔ شہر کے مصروف ترین مہاتماگاندھی بس اسٹیشن (ایم جی بی ایس) کے اندر کل شب بڑی مقدار میں پانی داخل ہوگیا جس کے باعث ہزاروں مسافر اپنے مقامات تک پہنچنے کے لئے مشکلات کا شکار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام

ان مسافرین نے کہاکہ وہ اپنی منزل پر پہنچنے کیلئے بس اسٹیشن پہنچے تھے تاہم ان کو غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔دوسری طرف پراناپل کے شمشان گھاٹ میں بھی بڑے پیمانہ پر پانی داخل ہوگیا جس کے نتیجہ میں آخری رسومات کیلئے مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑا۔

اس واقعہ کی ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔پرانا پل، ضیا گوڑہ 100 فٹ روڈ کو پولیس نے عارضی طور پر بند کردیا۔ اسی طرح چادر گھاٹ لوئر برج پر چھ فٹ اونچائی تک پانی بہہ رہا ہے۔

موسی رام باغ بریج پر دس فٹ تک پانی انتہائی خطرناک انداز میں بہہ رہا ہے۔ ٹریفک پولیس نے پل کو بند کرکے بیریکیڈس لگادئیے۔ اس کے نتیجہ میں مقامی علاقوں میں گاڑیوں کی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی اور ٹریفک جام پیدا ہوگیا۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے حکام کو اہم احکامات جاری کئے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ ایم جی بی ایس سے مسافروں کو فوری طور پر دوسری جگہ منتقل کیا جائے اور پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ طور پر باہر نکالا جائے۔ پولیس، حیدرااور جی ایچ ایم سی حکام کو پوری طرح چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی۔