تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش۔بجلی گرنے سے 9افراد ہلاک

نگانہ میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے 9افرادہلاک ہوگئے۔ مختلف علاقوں میں اچانک موسم کی شدت میں تبدیلی، گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجہ میں صرف ایک دن میں تلنگانہ بھر میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بارش کے دوران بجلی گرنے سے 9 افرادہلاک ہوگئے۔ مختلف علاقوں میں اچانک موسم کی شدت میں تبدیلی، گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجہ میں صرف ایک دن میں تلنگانہ بھر میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

گدوال ضلع کے بھونپور گاؤں میں بجلی گرنے سے تین زرعی مزدور سرویسو (24) ، پاروتی (34) اور سوبھاگیا (36) ہلاک ہوگئے۔

اسی طرح نرمل ضلع کے گوممینانگلاپور گاؤں میں کھیت میں کام کرنے والے ایلاجی (37) ، اس کی بیوی لکشمی (32) اور وینکنا (50) بجلی گرنے کے باعث ہلاک ہوئے۔

بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے چیمہ گڈم گاؤں میں نرسیا (50) بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ کھمم ضلع کے ستوپلی منڈل کے ستیہ نارائن پورم گاؤں میں مہیش (32) اور مدی پلی گاؤں کے گڈیپودی ویر بھدرا راؤ (50) بھی بجلی گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔