حیدرآباد

تلنگانہ کابینہ میں مسلم نمائندگی ندارد

ان کے کابینی وزراء میں تین کا تعلق ریڈی طبقہ سے ہے۔ تین کا تعلق ایس سی طبقہ سے ہے۔ دوکا تعلق بی سی طبقہ سے‘ ایک کاتعلق ویلما اورایک کا تعلق کما طبقہ سے ہے۔ کابینہ میں ایک بھی ایس ٹی اور اقلیتی طبقہ کے فرد کو جگہ نہیں دی گئی۔

حیدرآباد: ریونت ریڈی کے ہمراہ تلنگانہ کے کابینی وزراء نے عہدہ ورازداری کا حلف لیا۔ ریونت ریڈی کی کابینہ میں سماجی انصاف کی بنیاد پر وزراء کو شامل کرنے کا دعویٰ کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کیمپ آفس کے سامنے پارٹی کارکن کا اقدام خودسوزی
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
سپریم کورٹ میں نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی

ان کے کابینی وزراء میں تین کا تعلق ریڈی طبقہ سے ہے۔ تین کا تعلق ایس سی طبقہ سے ہے۔ دوکا تعلق بی سی طبقہ سے‘ ایک کاتعلق ویلما اورایک کا تعلق کما طبقہ سے ہے۔ کابینہ میں ایک بھی ایس ٹی اور اقلیتی طبقہ کے فرد کو جگہ نہیں دی گئی۔

کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں محمدعلی شبیر‘ محمداظہرالدین اور فیروزخان کو ٹکٹ دیاتھا اوران سب کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ آئندہ چند دنوں میں کابینہ میں توسیع کا امکان ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ کسی مسلم قائد کو کابینہ میں شامل کیاجائے گا۔

کابینہ میں شامل ریڈی طبقہ کے وزراء میں ریونت ریڈی کے علاوہ این اتم کمارریڈی‘ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی‘ پونگولیٹی سرینواس ریڈی شامل ہیں جبکہ ایس سی طبقہ سے بھٹی وکرامارکہ‘ دامودرراج نرسمہا‘ دھنسری انسویا سیتااکا نمائندگی کررہی ہیں۔

اسی طرح بی سی طبقہ سے پونم پربھاکرگوڑ‘ کونڈا سریکھا کو شامل کیاگیا ہے۔ برہمن طبقہ سے ڈی سریدھربابو‘ ویلما طبقہ سے جوپلی کرشناراؤ اور کما طبقہ سے ٹی ناگیشورراؤ کوکابینہ میں جگہ دی گئی۔ دوسری طرف ریونت ریڈی پہلی بار وزیر(چیف منسٹر) کی ذمہ داری سنبھالنے جارہے ہیں۔

ان کے علاوہ بھٹی وکرامارکہ‘پی سرینواس ریڈی‘ پونم پربھاکر‘دھنسری انسویا سیتااکا بھی پہلی بار وزیر بنی ہیں‘ جبکہ سب سے زیادہ تجربہ کار تملاناگیشورراؤ ہیں جنہیں متحدہ آندھراپردیش میں تلگودیشم اور تلنگانہ کے قیام کے بعد بی آرایس حکومت میں بطور وزیرکام کرنے کا موقع حاصل ہوا تھا۔

این اتم کمارریڈی‘ دامودرراج نرسمہا‘ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی‘ ڈی سریدھربابو‘ کونڈا سریکھا اور جوپلی کرشنا راؤ‘اور متحدہ آندھراپردیش میں ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کی قیادت والی کانگریس حکومت میں بطورکابینی وزراء کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

a3w
a3w