تلنگانہ میں بارش۔الرٹ رہنے وزیراعلی کی عہدیداروں کو ہدایت
وزیراعلیٰ نے آج صبح موسمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق نظام آباد، سنگاریڈی، میڈک، وقار آباد، جے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم اور کھمم اضلاع میں اوسط تاشدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
حیدرآباد: وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے ریاست میں جاری شدید بارش کے پیش نظر تمام محکموں کے عہدیداروں اور عملے کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے آج صبح موسمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق نظام آباد، سنگاریڈی، میڈک، وقار آباد، جے شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم اور کھمم اضلاع میں اوسط تاشدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
وزیراعلی کی ہدایت پر خطرے والے اضلاع میں این ڈی آرایف اور ایس ڈی آرایف ٹیموں کو پیشگی طورپرتعینات کیا گیا۔ندیوں میں طغیانی کے خطرہ کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔
نچلے علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی وزیراعلی نے ہدایت دی ہے۔
ڈیموں، جھیلوں اور تالابوں کے پانی کی سطح کی مسلسل نگرانی، مکمل لبریز آبی ذخائر کے لئے ریت کے تھیلے تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے زیر آب آنے والے علاقوں اور لو لیول پلوں پر ٹریفک بند کرنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت دی۔