شمال مشرق

آسام میں دیسی مسلمانوں کا سماجی۔ معاشی سروے ہوگا

چیف منسٹر نے ایکس پر لکھا کہ ڈائرکٹوریٹ آف مائناریٹی افیرس اینڈ چارایریاس کے ذریعہ دیسی آسامی مسلمانوں کا سماجی۔ معاشی اسسمنٹ کرایا جائے گا۔

گوہاٹی: حکومت ِ آسام‘ ریاست کے دیسی آسامی مسلمانوں کا سماجی۔ معاشی سروے کرائے گی۔

چیف منسٹر ہیمنت بشواشرما کی زیرصدارت کابینی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

چیف منسٹر نے ایکس پر لکھا کہ ڈائرکٹوریٹ آف مائناریٹی افیرس اینڈ چارایریاس کے ذریعہ دیسی آسامی مسلمانوں کا سماجی۔ معاشی اسسمنٹ کرایا جائے گا۔

میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ڈائرکٹوریٹ آف چارایریاس ڈیولپمنٹ آسام اب سے ڈائرکٹوریٹ آف مائناریٹی افیرس اینڈ چارایریاس کہلائے گی۔

a3w
a3w