تلنگانہ
تلنگانہ میں بارش۔زرد الرٹ جاری
حیدرآباد کے علاقائی موسمیاتی مرکز نے بتایا کہ عادل آباد، حیدرآباد، جنگاؤں، جئے شنکر بھوپال پلی، کریم نگر سمیت 13 اضلاع میں اوسط بارش ہوسکتی ہے۔
حیدرآباد: خلیج بنگال میں پید ا کم دباؤ کے اثر سے کل سے تین دنوں تک ریاست تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس نظام کے اثر سے خاص طور پر ریاست کے جنوبی اور مشرقی اضلاع میں شدید بارش ہوگی۔
حیدرآباد کے علاقائی موسمیاتی مرکز نے بتایا کہ عادل آباد، حیدرآباد، جنگاؤں، جئے شنکر بھوپال پلی، کریم نگر سمیت 13 اضلاع میں اوسط بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ نے ان اضلاع کے لئے زرد الرٹ جاری کیا ہے۔