آندھراپردیش
اے پی کے مختلف اضلاع میں بارش
مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں کی سڑکوں پر بڑے پیمانہ پرپانی جمع ہوگیا ہے اور فصلیں محصورہوگئی ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے تحت حکام نے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
حیدرآباد: ہوا کے کم دباو کے پیش نظراے پی کے رائلسیما اور جنوبی ساحلی اضلاع میں بارش کاسلسلہ جاری ہے۔
مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں کی سڑکوں پر بڑے پیمانہ پرپانی جمع ہوگیا ہے اور فصلیں محصورہوگئی ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے تحت حکام نے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
پرکاشم، نیلور، کڑپہ، تروپتی اور انامیا اضلاع کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ نندیال، اننت پور اور باپٹلہ اضلاع کے لئے محکمہ موسمیات نے آرنج الرٹ جاری کیا ہے۔