تلنگانہ

تلنگانہ: اجازت کے بغیر چھٹی، سرکاری اسکول کے دو ملازمین معطل

اجازت کے بغیر چھٹی پر سرکاری اسکول کے دو ملازمین کو معطل کردیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے یادادری بھونگیرضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر ہنمنت راو نے رامنا پیٹ ضلع پریشد ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا۔

حیدرآباد: اجازت کے بغیر چھٹی پر سرکاری اسکول کے دو ملازمین کو معطل کردیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے یادادری بھونگیرضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر ہنمنت راو نے رامنا پیٹ ضلع پریشد ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں
سرکاری اسکولس میں چہرہ کی شناخت کانظام متعارف کرانے کا منصوبہ
ڈیوٹی سے غیرحاضر پرائمری ہیلت سنٹر کے بعض ملازمین معطل
نیشنل ایجوکیٹرز ایوارڈز–2025 کی شاندار تقریب، سیکنڈرآباد میں منعقد
ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود، محبوب نگر آر۔ اِندرا نے لیا جائزہ
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا

انہوں نے اس دورہ کے دوران دو ملازمین ریکارڈ اسسٹنٹ اورآفس سب آرڈی نیٹ کو بغیر اجازت کے غیرحاضر پایا۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسرکو ہدایت دی کہ کے چکراپانی اور آفس سب آرڈی نیٹ کوٹیشور کو فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی پر معطل کردیں۔راو نے دوپہر کے کھانے کی اسکیم کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے طلبہ سے پوچھا کہ مقررہ مینو کے مطابق ان کو دوپہر کاکھانا فراہم کیاجارہا ہے۔