تلنگانہ

تلنگانہ میں پھر ایک بار بارش کا امکان

تلنگانہ میں گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید بارش میں کمی آنے لگی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ماہ کی 24 تاریخ کو خلیج بنگال میں کم دباؤ بننے کا امکان ہے جس کے بعد ایک بار پھر بارش میں شدت آسکتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید بارش میں کمی آنے لگی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ماہ کی 24 تاریخ کو خلیج بنگال میں کم دباؤ بننے کا امکان ہے جس کے بعد ایک بار پھر بارش میں شدت آسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
تلنگانہ میں مزید موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد


محکمہ نے بتایا کہ جمعہ کے روز مانسون مشرقی اور جنوب مشرقی خلیج بنگال تک پھیلا ہوا تھا جس کے اثر سے ریاست کے بعض اضلاع میں ہلکی تا درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔ ان میں ملگ، پداپلی، کاماریڈی، جے شنکر-بھُوپال پلی، عادل آباد، ونپرتی اور سنگاریڈی شامل ہیں۔


عہدیداروں کے مطابق اس ماہ اب تک ریاست میں اوسط کے مقابلے 19 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔