دہلی

اڈانی کمپنیوں میں ایل آئی سی حصص کی قدر گھٹ گئی

اڈانی گروپ کی پانچ بڑی کمپنیوں میں سرکاری زیرانتظام لائف انشورنس کارپوریشن(ایل آئی سی) کے حصص کی قدر پہلی مرتبہ اس کی خریداری کی قیمت سے بھی کم ہوگئی ہے۔

نئی دہلی: اڈانی گروپ کی پانچ بڑی کمپنیوں میں سرکاری زیرانتظام لائف انشورنس کارپوریشن(ایل آئی سی) کے حصص کی قدر پہلی مرتبہ اس کی خریداری کی قیمت سے بھی کم ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس اڈانی معاملے پر ایکسپوز ریالیوں کا انعقاد کرے گی
اڈانی کی مدد کی خاطر مرکز نے تلنگانہ کو اسٹیل فیکٹری سے محروم کردیا
اڈانی۔ ہنڈن برگ تنازعہ، سپریم کورٹ جمعہ کو سماعت پر آمادہ
اڈانی تنازعہ، ماہرین کی کمیٹی قائم کرنے پر مرکز آمادہ
اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات ضروری: نتیش کمار

جمعرات کے روز اڈانی گروپ کی کمپنیوں نے ایل آئی سی کی مارکٹ قدر(سوائے امبوجہ اوراے سی سی سمنٹ کے) 26,861.9 کروڑرہی جواس کی خریداری کی قدر 30,127کروڑ روپے سے بھی کم ہے۔

اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں ایل آئی سی سب سے بڑااندرون ملک ادارہ جاتی شئیر ہولڈر ہے۔اوراڈانی پورٹس میں 9.14 فیصد، اڈانی ٹوٹل گیس میں 5.96 فیصد‘اڈانی انٹرپرائزرس4.23 فیصد اوراڈانی ٹرانسمیشن میں 3.65 فیصد کے علاوہ اڈانی گرین انرجی میں 1.28 فیصد حصص رکھتاتھا۔