تلنگانہ
مشرقی تلنگانہ میں بارش کا امکان
آج ریاست میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ خاص طور پر عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، بھوپال پلی، ملُگ اور بھدرادری کتہ گوڑم اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
حیدرآباد: تلگو ریاستوں تلنگانہ اوراے پی پر خلیج بنگال میں بنے کم دباؤ کے اثرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس سسٹم کا دائرہ دونوں ریاستوں تک پھیل چکا ہے جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں سے کئی اضلاع میں اوسط تا شدید بارش ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ یہ کم دباؤ والا نظام مزید مضبوط ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مشرقی تلنگانہ کے علاقوں میں اگلے تین دنوں تک وقفہ وقفہ سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
آج ریاست میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ خاص طور پر عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، بھوپال پلی، ملُگ اور بھدرادری کتہ گوڑم اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ان علاقوں میں شدید سے شدید ترین بارش کاامکان ہے، جس پر عوام کو احتیاط کی اپیل کی گئی ہے۔