تلنگانہ

آر ٹی سی بس کرایوں میں اضافہ کا امکان

قومی شاہراہوں پر ٹول پلازہ چارجس میں حالیہ اضافہ کو دیکھتے ہوئے، ٹی ایس آر ٹی سی بسوں کے کرایوں میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

حیدرآباد: قومی شاہراہوں پر ٹول پلازہ چارجس میں حالیہ اضافہ کو دیکھتے ہوئے، ٹی ایس آر ٹی سی بسوں کے کرایوں میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
برقی طلب اور کھپت کے پیش نظر چارجس وصول کرنے مرکز کی ہدایت
مفت سفر کی سہولت، تقریبا 50ہزارملازمین کا ذریعہ معاش متاثر ہوگا : پراوین کمار
بسوں میں مرد مسافرین کیلئے سیٹس مختص کرنے کا مطالبہ، نوجوان کا انوکھا احتجاج (ویڈیو)
فوج میں خدمات نہ کرنے مرگی میں مبتلا ہونے کے جھوٹے سرٹیفکیٹس
سنکرانتی تہوار: ٹی ایس آر ٹی سی بسوں کے ذریعہ 1.21کروڑ افراد کا سفر

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن جو بس مسافرین پر بوجھ ڈالے بغیر ایک ہی وقت میں کثیر الجہتی حکمت عملی کے ساتھ منافع کمانے کی کوشش کر رہی ہے، کئی عوامل کی وجہ سے بس کے کرایوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوتی جا رہی ہے۔

ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہوں پر ٹول پلازہ چارجس میں حالیہ اضافہ کو دیکھتے ہوئے، ٹی ایس آر ٹی سی بسوں کے کرایوں میں اضافے کے امکان کی تلاش کر رہی ہے۔ یکم اپریل سے ٹول پلازہ چارجس پر نظرثانی کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے 5.5 فیصد تک چارجس کو بڑھا دیا ہے۔

جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو ٹول پلازہ چارجس کے طور پر ہر 100 روپے پر 5 روپے اضافی ادا کرنے پڑے گا۔ گزشتہ سال اپریل میں بھی حکام نے چارجس میں 8 سے 15 فیصد کے درمیان اضافہ کیا تھا۔ درحقیقت مرکزی حکومت ہر سال اپریل میں ٹول پلازہ چارجس میں اضافہ کرتی رہی ہے۔

اسی مناسبت سے، آر ٹی سی حکام ٹول پلازہ چارجس میں اضافہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کہ کسی خاص روٹ اور دیگر عوامل پر غور کر رہے ہیں تاکہ شہریوں اور باقاعدہ بس استعمال کرنے والوں پر کم سے کم بوجھ کے ساتھ بس کرایوں میں اضافہ کیا جا ئے۔

ایک بار جائزہ لینے کے بعد آر ٹی سی کے سینئر عہدیداروں سے ایک میٹنگ طلب کئے جانے کا امکان ہے اور اس اجلاس میں بس کرایہ میں اضافہ پر فیصلہ کیا جائے گا۔کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ شہر کی عام اور ٹول پلازوں سے گزرنے والی گروڈا پلس بسوں میں سفر کرنے والے ہر مسافر سے ٹول پلازہ چارجس کی صورت میں کم از کم 4 روپے اضافی وصول کیے جانے کا امکان ہے۔

حال ہی میں متعارف کرائی گئی اے سی سلیپر اور نان اے سی سلیپر بسوں میں سفر کرنے والوں سے فی مسافر 15 سے 20 روپے اضافہ وصول کیے جا سکتے ہیں۔