ایشیاء

چین کے شینزین میں بارش نے 71 سال کا ریکارڈ توڑ ا

چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کے شینزین شہر میں جمعرات کی رات موسلا دھار بارش نے 71 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

شینزین: چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کے شینزین شہر میں جمعرات کی رات موسلا دھار بارش نے 71 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج

میونسپل میٹرولوجیکل بیورو نے آج یہاں بتایا کہ شینزین شہر میں شام 5 بجے سے جمعرات سے جمعہ کی صبح 6 بجے تک اوسط بارش 202.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اور زیادہ سے زیادہ مجموعی بارش 469 ملی میٹر درج کی گئی۔

https://twitter.com/prateekve_/status/1699996649219920059?s=20

بیورو نے کہا کہ شہر میں ہونے والی بارشیں انتہائی تیز، زیادہ دیر اور موسلا دھار بارشوں کے ایک وسیع سلسلہ ہے جس میں چار بارش کے ریکارڈز، دو گھنٹے، تین گھنٹے، چھ گھنٹے اور 12 گھنٹے زیادہ بارش شامل ہے۔ اس بارش کی وجہ سے شینزین میں 1952 میں بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

بیورو نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ کو بھی یہاں موسلا دھار بارش جاری رہے گی۔

شینزین کے سیلاب، خشک سالی اور طوفان کے کنٹرول کے ہیڈ کوارٹر نے جمعہ کی صبح ایک نوٹس جاری کیا، جس میں شہریوں اور املاک کی حفاظت کے لیے شہر بھر کے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں اور کنڈرگارٹنز کو آج بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

https://twitter.com/prateekve_/status/1699998252425453736?s=20

انہوں نے کہا کہ چھ سب وے لائنوں کے حصوں میں سروس معطل رہے گی۔ بارش سے بری طرح متاثر لوہو ضلع میں کاروباری اور عوامی ادارے اور ضلع میں رہنے والے رہائشی بھی جمعہ کو کام بند رکھیں گے۔

حکام نے لوگوں کو پہاڑوں، ندیوں، ڈھلانوں اور ری ٹیننگ دیواروں جیسے خطرناک علاقوں سے دور رہنے کے لئے خبردار کیا ہے۔