مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 8 ستمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 8 ستمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 8 ستمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1157۔صلیبی جنگ (1192۔1189) میں حصہ لینے والے تین اہم ترین لیڈروں میں ایک انگلینڈ کے شاہ رچرڈ اول کی پیدائش ہوئی ۔

1271۔ جان 21وین کا پوپ کے طور پر انتخاب۔

1320۔ غازی ملک دہلی کے سلطان بنے۔

1331۔ا سٹیفن اروسس چہارم نے خود کو سربیا کا بادشاہ اعلان کیا۔

1380۔منگول اور روسی حکمرانوں کے درمیان کلی کووا کی لڑائی ہوئی۔

1449۔ ٹمو قلعے کی جنگ میں منگولیا نے چین کے بادشاہ کو قید کیا۔

1563۔ میکسی ملین کو ہنگری کا بادشاہ منتخب کیا گیا ۔

1689۔ چین اور روس نے نیرٹسجنسک (نرچول) کے معاہدے پر دستخط کیا۔

1900۔ ٹیکساس کے گیلویسٹن میں گردابی اور سمندری طوفان سے 6000 افراد کی موت ہوئي۔

1920۔امریکہ میں ہوائی ڈاک خدمات کا آغاز۔

1926۔ لیگ آف نیشن نے جرمنی حکومت کو تسلیم کیا۔

1933 – ہندی فلموں کی مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے کی پیدائش ہوئی۔

1933- غازی بن فیصل عراق کے بادشاہ بنے۔

1942- انڈین نیشنل کانگریس نے بمبئی (اب ممبئی) کے اجلاس میں ’بھارت چھوڑو قرارداد‘ پاس کی۔

1943 – دوسری جنگ عظیم کے دوران، اٹلی نے اتحادی افواج کے ساتھ غیر مشروط جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے۔

1946۔بلغاریہ میں شہنشاہیت کا خاتمہ ہوا۔

1952۔کاپی رائٹس پر پہلی عالمی کانفرنس جینیوا میں ہوئی جس میں ہندوستان سمیت 35 ممالک نے دستخط کئے۔

1960۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے شوہر فیروز گاندھی کا انتقال ہوا۔

1962۔ چینی فوج نے ہندوستان کی مشرقی سرحدوں میں دراندازی کی۔

1966 – یونیسکو نے لوگوں کو تعلیم کے تئیں بیدار کرنے کے لیے ’یوم خواندگی ‘ منانا شروع کیا۔

1967- جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے گروپ کے قیام کے لیے 1967 میں انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔

1988۔ معروف تاجر وجےپت سنگھانیہ اپنے مائکرو لائٹ سنگل انجن والے طیارے کے ذریعہ لندن سے احمد آباد پہنچے۔

1991۔ جمہوریہ مقدونیہ کو آزادی ملی۔

2002- نیپال میں ماؤنوازوں نے 119 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا۔

2006- مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں مالیگاؤں بم دھماکے ہوئے۔

2008- امریکی میگزین فوربس نے ہندوستانی ارب پتی لکشمی متل کو ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازنے کا اعلان کیا۔

2016- ناسا نے او ایس آئی آر آئی ایس- آر ای ایکس لانچ کیا۔

2019- ممتاز قانون دان، ماہر قانون اور سابق مرکزی وزیر رام جیٹھ ملانی کا انتقال ہوا۔

2020- ہندوجا گروپ کی فلیگ شپ کمپنی اشوک لی لینڈ کے اعزازی چیئرمین آر جے ساہنی کا انتقال ہو گیا۔

2020- معروف تیلگو تھیٹر اور فلم اداکار جے پرکاش ریڈی کا انتقال ہوا۔