راج شیکھر ریڈی کی برسی۔جگن، شرمیلا اوردیگر کا خراج
آندھراپردیش کے ان کے آبائی ضلع وائی ایس آرکڑپہ میں اصل تقریب منعقد کی گئی جہاں ان کی 16ویں برسی کے موقع پر ان کو بھرپورخراج پیش کیاگیا۔راج شیکھرریڈی کے فرزند واے پی کے سابق وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ان کی سمادھی پہنچ کر پھول نچھاور کئے۔
حیدرآباد: متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی ڈاکٹروائی ایس راج شیکھرریڈی کی برسی بڑے پیمانہ پرمنائی گئی۔
آندھراپردیش کے ان کے آبائی ضلع وائی ایس آرکڑپہ میں اصل تقریب منعقد کی گئی جہاں ان کی 16ویں برسی کے موقع پر ان کو بھرپورخراج پیش کیاگیا۔راج شیکھرریڈی کے فرزند واے پی کے سابق وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ان کی سمادھی پہنچ کر پھول نچھاور کئے۔
اس موقع پر راج شیکھرریڈی کی اہلیہ وجئے اماں، جگن کی اہلیہ بھارتی اورجگن کی بہن شرمیلاصدرآندھراپردیش کانگریس کے علاوہ ان کے دیگر ارکان خاندان بھی موجود تھے۔تمام نے خصوصی دعائیہ تقاریب میں بھی حصہ لیا۔
یاد رہے کہ وائی ایس راج شیکھر ریڈی متحدہ آندھرا پردیش کے مقبول ترین وزرائے اعلیٰ میں شمار ہوتے تھے،ان کی اچانک ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت نے ریاست بھر میں سوگ کی فضا پیدا کردی تھی۔ آج بھی ہزاروں لوگ ان کی خدمات کو یاد کرتے ہیں اور ان کے نظریات پر چلنے کا عزم ظاہر کرتے ہیں۔
برسی کے موقع پر مقامی عوام کی بڑی تعداد گھاٹ پر پہنچی اور پھول نچھاور کرکے عقیدت کا اظہار کیا۔