حیدرآباد

راجیہ سبھا الیکشن، رینوکا چودھری اور انیل کمار یادو کو کانگریس ٹکٹ

رینوکا چودھری کو کئی برسوں سے پارٹی میں کوئی اہم عہدہ یا ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا اس بار انہیں موقع دیا گیا ہے۔ انیل کمار یادو جو سابق ایم پی انجن کمار یادو کے فرزند ہیں اور تلنگانہ یوتھ کانگریس کے صدر اور آل انڈیا یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

حیدرآباد: راجیہ سبھا انتخابات کیلئے تلنگانہ کانگریس نے سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری اور انیل کمار یادو کو پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے۔ تلنگانہ سے تین نشستوں کے منجملہ دونشستوں پر کانگریس کی کامیابی یقینی ہے۔ جبکہ ایک نشست بی ار ایس کے حق میں جائے گی۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

واضح رہے کہ کانگریس سے راجیہ سبھا کیلئے کئی دعویدار تھے۔ سابق صدر وآئی ایس آر تلنگانہ شرمیلا کو بھی راجیہ سبھاٹکٹ دئیے جانے کا امکان تھا۔ تاہم انہیں صدر آندھرا پردیش کا نگریس کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران سی ڈبلیو سی رکن کنیا کمار کو بھی تلنگانہ سے راجیہ سبھا ٹکٹ دئیے جانے کی توقع کی جارہی تھی۔

چونکہ رینوکا چودھری کو کئی برسوں سے پارٹی میں کوئی اہم عہدہ یا ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا اس بار انہیں موقع دیا گیا ہے۔ انیل کمار یادو جو سابق ایم پی انجن کمار یادو کے فرزند ہیں اور تلنگانہ یوتھ کانگریس کے صدر اور آل انڈیا یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں انہیں اس بارراجیہ سبھا کیلئے نامزد کیاگیا ہے۔ انیل کمار کی نامزدگی پر انجن کمار اور انیل کمار کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔