حیدرآباد

بس پاس کی شرحوں میں اضافہ کیخلاف  کویتا کی قیادت میں بس بھون کا محاصرہ، صدر تلنگانہ جاگروتی گرفتار

رکن کونسل کویتا نے بس بھون کا گھیراؤ کرتے ہوئے عوامی مسائل پر حکومت کی بے حسی پر شدید تنقید کی۔ پولیس نے مظاہرہ کے دوران کویتا کو حراست میں لے لیا اور کنچن باغ پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں آر ٹی سی بس پاس کی شرحوں میں بے تحاشہ اضافہ کیخلاف صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا کی قیادت میں آج بس بھون کے سامنے شدید احتجاج منظم کیا گیا۔  احتجاج میں جاگروتی کے درجنوں کارکنوں نے حصہ لیااورحکومت کے  فیصلہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

متعلقہ خبریں
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم میں ایک روزہ قومی سمپوزیم کے برُشر کی رسم اجرائی انجام پائی
ہندوستان میں پہلی بار فیملی میڈیئیشن کی تربیت، پورے ملک سے 32 سوشل ورکرز کو خاندانی تنازعات سلجھانے کی تربیت
اردو زبان کے عالمی  فروغ کے لیے چارمینار ایجوکیشنل ٹرسٹ‌ اور سبودھی  سری لنکا کے درمیان  انڈوسری لنکن ادبی معاہدہ
گورنمنٹ ہائی اسکول دارالشفاء حیدرآباد میں طبی کیمپ کا انعقاد
سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

رکن کونسل کویتا نے بس بھون کا گھیراؤ کرتے ہوئے عوامی مسائل پر حکومت کی بے حسی پر شدید تنقید کی۔ پولیس نے مظاہرہ کے دوران کویتا کو حراست میں لے لیا اور کنچن باغ پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔

اس موقع پر صدر تلنگانہ جاگروتی کویتا نے کہا کہ آر ٹی سی بس پاس کی شرحوں میں اضافہ عوام پر ایک بھاری بوجھ ہے۔ اس فیصلہ سے بالخصوص طلباء اور چھوٹے ملازمین پر شدید مالی بوجھ پڑے گا۔

 انہوں نے کہا کہ بس پاس کی قیمت میں اضافہ سے ایک عام مسافر پر ماہانہ تقریباً 300 روپئے کا اضافی بوجھ عائد ہوگا جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔کویتا نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ ریاست کے کئی علاقوں میں طلبہ کے لئے بسیں تک دستیاب نہیں ہیں، جس کی وجہ سے تعلیمی سفر متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیاکہ وہ مسلسل عوام کو لوٹنے کی عادی ہو چکی ہے۔انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ فوراً اضافی قیمتوں کو واپس لیا جائے اور عوام کو مالی بوجھ سے نجات دی جائے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر حکومت  اس فیصلہ پر نظرثانی نہیں کرتی ہے تو احتجاجی مظاہروں میں مزید شدت پیدا کی جائے گی ۔