سوشیل میڈیاشمالی بھارت

پازیب لوٹنے 108 سالہ خاتون کے پیر کاٹنے کا واقعہ

راجستھان پولیس نے ایک شخص کو گرفتار گرلیا ہے جس نے ایک 108 سالہ خاتون کے پاؤں کاٹ دیے تھے تاکہ اس کی چاندی کی پازیب چرا سکے۔

جئے پور: راجستھان پولیس نے ایک شخص کو گرفتار گرلیا ہے جس نے ایک 108 سالہ خاتون کے پاؤں کاٹ دیے تھے تاکہ اس کی چاندی کی پازیب چرا سکے۔

پولیس عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔ پرکاش پرجاپت جو اس بوڑھی خاتون کا کرایہ دار تھا اور چند سال پہلے مکان خالی کرچکا تھا، اُس نے 4 لاکھ روپئے کا قرض چکانے اس جرم کا ارتکاب کیا۔

یہ قرض اُس کے سیر و سیاحت کے مشغلہ کی وجہ سے لینا پڑا تھا۔ سرقہ شدہ پازیب ملزم کے قبضہ سے برآمد کرلی گئی ہیں۔ شدید زخمی جمنا دیوی منگل کے روز اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکیں۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس اجئے پال لامبا نے بتایا کہ پرکاش پرجاپت تین چار سال پہلے جمنا دیوی کے مکان میں کرایہ سے رہا کرتا تھا۔

اسے جمنا دیوی کے زیورات اور اس کے خاندان کے بارے میں مکمل معلومات حاصل تھیں۔ 9 اکتوبر کو جب جمنا دیوی کی دختر مندر کے لیے روانہ ہوئیں تو پرجا پت اپنی اسکوٹی پر مکان پہنچا۔ بعد ازاں وہ بوڑھی خاتون کو بیت الخلاء میں لے گیا، جہاں اس نے اس کے پاؤں کاٹ دیے، تاکہ چاندی کی پازیب چرا سکے۔

بوڑھی خاتون کو چیخنے سے روکنے کے لیے ملزم نے ایک چاقو سے اس کا گلا بھی کاٹ دیا اور پھر وہاں سے فرار ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

مشتبہ ملزمین سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ اسی دوران اسپیشل پولیس ٹیم کے ایک کانسٹبل نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کی اسکوٹی دیکھی اور اسی بنیاد پر پولیس نے پرکاش پرجاپت کو پکڑا، جو جئے پور رورل علاقہ کے موضع رائے سر کا ساکن ہے۔ پرکاش، جمنا دیوی کے مکان (کے پڑوس) میں کرایہ سے رہتا تھا۔

پوچھ تاچھ کے دوران اس نے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ اپنا قرض چکانے کے لیے اس نے بوڑھی خاتون کو قتل کیا ہے۔ ملزم بھاری رقم کا مقروض ہوگیا تھا کیوں کہ اس نے کافی سیر و سیاحت کی ہے، جو اس کا مشغلہ ہے۔

اپنا قرض چکانے کے لیے اس نے بوڑھی خاتون کو قتل کرتے ہوئے اس کے زیورات حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جمنا دیوی کو ایس ایم ایس ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا، جہاں منگل کے روز وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکیں۔

a3w
a3w