تلنگانہ

تلنگانہ میں رکشابندھن جوش وخروش سے منایاگیا

بہنوں اور بھائیوں میں محبت کے پیارے رشتے کی علامت رکشا بندھن، پیر کو پورے تلنگانہ میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

حیدرآباد: بہنوں اور بھائیوں میں محبت کے پیارے رشتے کی علامت رکشا بندھن، پیر کو پورے تلنگانہ میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

متعلقہ خبریں
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
قرآن صرف الفاظ کا ورد نہیں، روح کی غذا اور دل کی روشنی ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو خواتین رہنماؤں اور عوامی نمائندوں نے راکھی باندھ کر اعزاز بخشا۔

اس تقریب میں وزیر داناساری انسویا سیتھکّا، ایم پی کاویا، ایم ایل ایز پارنیکا ریڈی اور راگامائی، اور کارپوریشن کی چیئرپرسنز بندارو شو بھا رانی، نریلا شاردا، اور کلوا سجاتا سمیت برہما کماریوں نے شرکت کی۔ چیف منسٹر نے تمام شرکاء کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ریاستی پنچایت راج کی وزیر داناساری انسویا، جو سیتھکّا کے نام سے مشہور ہیں، اے آئی سی سی کی انچارج دیپا داسمنشی، کانگریس ایم ایل اے پارنیکا ریڈی، ریاستی خواتین کمیشن کی نریلا شاردا اور دیگر خواتین رہنماؤں نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو راکھیاں باندھی۔

بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے ایکس پر اپنی بہن اور پارٹی ایم ایل سی کے کویتا کی ایک پرانی تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ انہیں راکھی باندھ رہی ہیں، اور کہا کہ وہ ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ راما راؤ نے کہا، "آپ آج راکھی نہیں باندھ سکتیں، لیکن میں ہر حال میں آپ کے ساتھ ہوں گا۔”

بہنوں نے اپنے بھائیوں کی کلائیوں کے گرد مختلف شکلوں کے سرخ دھاگے، راکھی کو باندھا، بدلے میں آشیرواد حاصل کی۔

بھائیوں نے اپنی بہنوں کی حفاظت کا عہد کیا اور انہیں تحائف پیش کیے۔ حیدرآباد اور سکندرآباد کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں میں راکھیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھاگیا۔

تلنگانہ کے گورنر وشنو دیو ورما اور وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے اس تہوار کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں منایا جانے والا رکشابندھن بھائی چارے کی علامت ہے۔