آندھراپردیش

آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے چھوٹے بھائی رام مورتی نائیڈوچل بسے

72سالہ رام مورتی نائیڈو گذشتہ ایک ہفتہ سے شہرحیدرآباد کے گچی باولی میں واقع اے آئی جی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے چھوٹے بھائی رام مورتی نائیڈوچل بسے۔انہوں نے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا کے چیف منسٹر سے چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

72سالہ رام مورتی نائیڈو گذشتہ ایک ہفتہ سے شہرحیدرآباد کے گچی باولی میں واقع اے آئی جی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

میڈیکل ٹیم کی جانب سے ان کو بچانے کی کوششوں کے باوجود ان کی صحت ابترہوتی چلی گئی اوروہ چل بسے۔اسپتال کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔

رام مورتی نائیڈو، نے قبل ازیں 1994تا1999چندراگری حلقہ کی اسمبلی میں نمائندگی کی تھی۔وہ تلگودیشم کے ٹکٹ پراس حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔

صحت کی خرابی کی وجہ سے انہوں نے حالیہ چند برسوں کے دوران سرگرم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔ان کی لاش، آخری رسومات کے لئے تروپتی ضلع کے چندراگری منڈل کے آبائی گاوں ناراواری پلی منتقل کی جائے گی۔