حیدرآباد

حیدرآباد میں میٹروپراجکٹ، جائیدادوں کے حصول کی منظوری

پرانا شہرحیدرآباد میں میٹرو ریل پراجکٹ کے لئے جائیدادوں کے حصول کا کام شروع ہو جائے گا۔ اس روٹ پر سڑکوں کی توسیع اور اسٹیشنوں کی تعمیر کے لیے، جائیدادیں حاصل کی جائیں گی۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآبادمیں دوسرے مرحلہ کے میٹرو ریل کے کاموں کے لئے جائیدادوں کوحاصل کرنے کے لیے ایک اور قدم اٹھایا گیا ہے۔ کلکٹر نے ایم جی بی ایس سے چندرائن گٹہ تک 7.5 کلومیٹر میٹرو لائن کے لیے درکار جائیدادوں کے حصول کو منظوری دے دی۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر ہائی اسکول کی طالبہ سمیہ بیگم کو ’’مہاتما جوتی با پھولے پرتھیبھا ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
منصف ٹی وی کے سی ای او حبیب نصیر مانو کے بورڈ آف اسٹڈیز میں شامل، تین سالہ میعاد کے لیے تقرری
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی وعدہ پورا، بُڈگا جنگم بستی کے عوام کیلئے مستقل مکانات کی راہ ہموار

 اس کے ساتھ ہی پرانا شہرحیدرآباد میں میٹرو ریل پراجکٹ کے لئے جائیدادوں کے حصول کا کام شروع ہو جائے گا۔ اس روٹ پر سڑکوں کی توسیع اور اسٹیشنوں کی تعمیر کے لیے، جائیدادیں حاصل کی جائیں گی۔

حیدرآباد میٹرو ریل کارپوریشن پہلے ہی اراضی کے حصول کے لیے نوٹس دے چکی ہے۔وزیراعلی ریونت ریڈی کی ہدایت کے مطابق میٹرو مرحلہ2 کوریڈار کیلئے ایم جی بی ایس سے چندرائن گٹہ تک 200 سے زیادہ جائیدادوں کوحاصل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 ہفتہ 16 نومبر کو ضلع کلکٹر انودیپ دوری شیٹی نے جائیدادوں کوحاصل کرنے کے اعلان کو منظوری دی۔ کلکٹر نے کہا کہ میٹرو ریل کا کام جنوری 2025 میں شروع ہوگا۔