حیدرآباد
پرجاوانی پروگرام کے بہتر نتائج برآمد:ریونت ریڈی
انہوں نے لڑکی کی ہمیشہ صحت مند اور خوش رہنے کی خواہش کی۔ وزیراعلی نے پرجاوانی پروگرام میں اٹھائے جانے والے مسائل کے فوری حل پر عہدیداروں کی ستائش کی۔
حیدرآباد:وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے غریبوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جو پرجاوانی پروگرام شروع کیا ہے اس کے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ایکس پلیٹ فارم پرٹوئیٹ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکام نے فوری طور پر غریب لڑکی کی صحت کے مسئلہ پر ردعمل ظاہر کیا اور اس کے بہتر علاج میں مدد کی۔
انہوں نے لڑکی کی ہمیشہ صحت مند اور خوش رہنے کی خواہش کی۔ وزیراعلی نے پرجاوانی پروگرام میں اٹھائے جانے والے مسائل کے فوری حل پر عہدیداروں کی ستائش کی۔