حیدرآباد

حیدرآباد کے ایک خانگی اسکول میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی، سرپرستوں کا دھرنا

شہر کے نواحی علاقہ اپل کے ایک مشہور اسکول میں دو کمسن لڑکیوں کی عصمت ریزی کے علحدہ واقعات کی اطلاعات ہیں۔ ان واقعات کے منظر عام پر آنے کے بعد اولیائے طلبہ اسکول کی گیٹ کے سامنے دھرنا اور خاطی طالب علم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: شہر کے نواحی علاقہ اپل کے ایک مشہور اسکول میں دو کمسن لڑکیوں کی عصمت ریزی کے علحدہ واقعات کی اطلاعات ہیں۔ ان واقعات کے منظر عام پر آنے کے بعد اولیائے طلبہ اسکول کی گیٹ کے سامنے دھرنا اور خاطی طالب علم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نہم جماعت کے ایک لڑکے نے دوم جماعت کی دو لڑکیوں کی مبینہ طورپر عصمت ریزی کی۔ یہ واقعات کب پیش آئے یہ معلوم نہیں ہوا۔ سرپرستوں کے احتجاج کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس فوری وہاں پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔

اپل پولیس نے تفصیلی معلومات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسکولی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ہم نے ملزم لڑکے کو فوری طورپر اسکول سے خارج کردیا ہے اور لڑکے اور لڑکی کے والدین کو اس بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔ متاثرہ ایک لڑکی نے جمعرا ت کو اپنے والدین کو اس بارے میں بتایا تب ایک واقعہ منظر عام پر آیا۔

دوسرے واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔ سرپرستوں کے مطالبہ پر اسکولی انتظامیہ نے اس واقعہ میں ملوث نہم جماعت کے ایک طالب علم کے نام کو اسکول سے حذف کردیا گیا اور ٹی سی اس کے ہاتھوں میں تھما دی گئی۔

اس علاقہ میں جمعہ کے روز اس وقت ہلکی کشیدگی پھیل گئی جبکہ مختلف سیاسی قائدین، جہدکاروں اور طلبہ تنظیموں کے کارکنوں نے اسکول کے احاطہ میں دھرنا دیا اور خاطی طالب علم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

اپل پولیس نے والدین کی جانب سے شکایتیں وصول کیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اسکول میں بہت مشکل سے داخلہ ملتا ہے۔

a3w
a3w