گھر میں بند کتے اپنے مالک کی لاش کھا گئے
گھر میں بند بھوکے پالتو کتے مردہ مالک کی لاش کھاگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بنکاک میں پیش آیا جہاں 62 سالہ اٹاپول چارون پیتھک کی ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے موت ہوگئی۔
بنکاک: گھر میں بند بھوکے پالتو کتے مردہ مالک کی لاش کھاگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بنکاک میں پیش آیا جہاں 62 سالہ اٹاپول چارون پیتھک کی ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے موت ہوگئی۔
پیتھک اپنے گھر میں درجنوں کتوں کے ساتھ رہتے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مالک کی اچانک موت کے بعد کتے کم از کم ایک ہفتے سے گھر میں بغیر خوراک اور پانی کے پھنسے ہوئے تھے۔
دو درجن سے زائد کتے اپنے مردہ مالک کی لاش کو کئی دن تک بند گھر میں زندہ رہنے کے لیے کھاتے رہے۔اس تمام معاملے کی اطلاع پڑوسی نے پولیس کو دی۔
پڑوسی نے بتایا کہ اٹاپول کی کار کافی دن سے ایک جگہ پر تھی جب وہ خیریت دریافت کرنے ان کے گھر گئے تو گھر اندر سے لاک تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پولیس گھر کے اندر گئی تو انہوں نے گھر کو کچرے اور کتوں کے اخراج سے بھرا ہوا پایا، ساتھ ہی 15 کتے مالک کی لاش کو کھا رہے تھے۔
بعدازا پولیس نے کتوں کو ریسکیو کرنے کے لیے این جی او سے رابطہ کیا، این جی او کے مطابق 28 کتوں کو بچالیا گیا لیکن دو کتے خوراک کی کمی کی وجہ سے مرگئے۔