کھیل

راشد خان بنگلہ دیش ون ڈے کیلئے فٹ

زخمی راشد گزشتہ ہفتے افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے، حالانکہ اب انہیں فٹ قرار دیا گیا ہے۔

کابل: تجربہ کار لیگ اسپنر راشد خاں کو بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ویراٹ کوہلی نے سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی

زخمی راشد گزشتہ ہفتے افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان واحد ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے، حالانکہ اب انہیں فٹ قرار دیا گیا ہے۔

نوجوان اسپنر نور احمد ون ڈے سیریز کے لیے افغانستان کی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، حالانکہ لیگ اسپنر اظہار الحق نوید کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

شاہد اللہ، ضیاء الرحمان، وفادار مومند، محمد سلیم اور سید شیرزاد کو بھی پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرنے کے علاوہ، اے سی بی نے آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے 10 اضافی کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کیا ہے۔

بنگلہ دیش ون ڈے کے لیے افغانستان کی ٹیم : حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، اکرام علی خیل، راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمن، عبدالرحمن نوید، شاہد اللہ، ضیاء الرحمان، وفادار مومند، محمد سلیم، سید شیرزاد۔

افغانستان کے اضافی کھلاڑی: کریم جنت، زبید اکبری، قیس احمد، احسان اللہ جنت، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، نوین الحق، فرید ملک، درویش رسولی، اسحاق رحیمی۔