کھیل

ویراٹ کوہلی نے سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا

سچن ٹنڈولکر نے اپنی آخری سنچری ہندوستانی سرزمین پر سال 2011 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بنائی تھی۔ ویراٹ کوہلی نے یہ ریکارڈ توڑ دیا اور اپنے ملک میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے نمبر1 بلے باز بن گئے۔

تھرواننتاپورم: ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ونڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ترواننتا پورم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 85 گیندوں میں اپنے کیریر کی 74ویں سنچری بنائی۔

متعلقہ خبریں
راشد خان بنگلہ دیش ون ڈے کیلئے فٹ
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
چین کے تعمیر کردہ ہوائی اڈے کا انتظام ہندوستانی اور روسی کمپنیاں حاصل کریں گی

 کوہلی نے پہلے 63 رنز بناتے ہی مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے بعد کنگ کوہلی نے سنچری بناتے ہی عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کوہلی نے ہندوستانی سرزمین پر اپنی 21 ویں سنچری بنائی اور گھر پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں انہوں نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 سچن ٹنڈولکر نے اپنی آخری سنچری ہندوستانی سرزمین پر سال 2011 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بنائی تھی۔ ویراٹ کوہلی نے یہ ریکارڈ توڑ دیا اور اپنے ملک میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے نمبر1 بلے باز بن گئے۔

اس میاچ میں کوہلی نے مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ دیا اور 63 رنز بناکر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ مہیلا جے وردھنے نے 448 میچوں میں 12650 رنز بنائے ہیں۔

 اس دوران انہوں نے 19 سنچریاں اور 77 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ دوسری جانب کنگ کوہلی نے ریکارڈ توڑکر یہ ہندسہ عبور کرلیا ہے۔ تیسرے ونڈے میں کوہلی نے 48 گیندوں میں 65 ویں ونڈے نصف سنچری بنائی۔