آندھراپردیش

ٹرین میں دھواں، مسافرین خوفزدہ

اس واقعہ پر مسافرین میں فکرمندی دیکھی گئی۔کاوالی ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ شری ہری راو نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں یہ دھواں نظرآیا۔اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

حیدرآباد: چینئی سے قومی دارالحکومت نئی دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس ٹرین میں اچانک دھوئیں سے مسافرین میں خوف دیکھاگیا۔ذرائع کے مطابق اس ٹرین کی بوگی نمبر5کے قریب یہ دھواں آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے کاوالی کے قریب نظرآیا جس کے نتیجہ میں ٹرین کو تقریبا 20منٹ تک روک دینا پڑا۔

متعلقہ خبریں
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
بی سی سی آئی نے سی ایس کے کپتان کو زبردست خراج پیش کیا
چلتی ٹرین میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کے الزام میں ہوم گارڈ گرفتار
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا

اس واقعہ پر مسافرین میں فکرمندی دیکھی گئی۔کاوالی ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ شری ہری راو نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں یہ دھواں نظرآیا۔اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ریلوے کے عہدیداروں نے اس تکنیکی خرابی کی مرمت کی جس کے بعد یہ ٹرین اپنی منزل کے لئے روانہ ہوگئی۔