حیدرآباد

حیدرآباد میں راشن چاول کا اسکام بے نقاب، کرمن گھاٹ میں عہدیداروں کے دھاوے

شہر میں راشن کے چاول کو پالش کرکے معروف کمپنیوں کے برانڈ کے نام پر مہنگے داموں فروخت کرنے کا مبینہ اسکام سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ راشن کے چاول کو پالش کرکے عمدہ کوالٹی کے چاول کے طور پر ₹80 سے ₹100 فی کلو کے حساب سے کھلی مارکٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

حیدرآباد: شہر میں راشن کے چاول کو پالش کرکے معروف کمپنیوں کے برانڈ کے نام پر مہنگے داموں فروخت کرنے کا مبینہ اسکام سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ راشن کے چاول کو پالش کرکے عمدہ کوالٹی کے چاول کے طور پر ₹80 سے ₹100 فی کلو کے حساب سے کھلی مارکٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

اس معاملے پر سول سپلائیز اور ویجیلنس عہدیداروں نے کرمن گھاٹ میں چاول کے گوداموں اور ڈپوز پر بیک وقت دھاوے کیے۔ عہدیداروں نے کئی دکانوں سے چاول کے نمونے حاصل کیے تاکہ ان کی جانچ کے ذریعے مبینہ بے قاعدگیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق، عہدیداروں کو دیکھ کر بعض دکاندار اپنی دکانیں بند کرکے فرار ہوگئے۔

حکام کی کارروائی کا مقصد راشن کے چاول کی غیر قانونی منتقلی اور معروف کمپنیوں کے ناموں کا مبینہ غلط استعمال کرتے ہوئے انہیں مہنگے داموں فروخت کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرنا ہے۔ چاول کے نمونوں کی جانچ اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔