بھارت

رویش کمار کی والدہ چل بسیں، نتیش کمار کا اظہار تعزیت

وہ کئی دنوں سے علیل تھیں۔ بہار کے سینئر صحافی سنتوش سنگھ نے اس بات کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ رویش کمار کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

نئی دہلی: منگل کی شام ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ سینئر صحافی رویش کمار کی والدہ یشودا پانڈے کا انتقال ہو گیا ہے۔

وہ کئی دنوں سے علیل تھیں۔ بہار کے سینئر صحافی سنتوش سنگھ نے اس بات کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ رویش کمار کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے افسوسناک خبر ہے۔

دوسری جانب اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ رویش کمار کے تئیں تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔ اور ان کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

بتادیں کہ رویش کمار ان دنوں غیر ملکی دورے پر ہیں۔ کل ہی یوم مئی کے موقع پر انہوں نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو ڈالی تھی۔ اس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ بیلجیم کے دارالحکومت بروسلز میں ہیں۔  

جب انہیں ماں کے انتقال کی خبر ملی تو انہوں نے فیس بک پر ایک انتہائی جذباتی پوسٹ ڈالا جس میں انہوں نے کہا کہ ماں کے ساتھ میری زندگی میں موجود صبر کا خزانہ بھی چلا گیا ہے۔

https://www.facebook.com/photo/?fbid=788610599296522&set=a.265453598278894

رویش کمار اصل میں بہار کے موتی ہاری ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔

اسی دوران ان کے والدہ کے انتقال کی خبر ملنے پر وزیراعلیٰ بہار نتیش کمار نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یشودا پانڈے کے انتقال کی خبر سے دکھ ہوا ہے۔ وہ ایک سماجی اور مذہبی خاتون تھیں۔

وزیر اعلیٰ نے ان کی روح کے ابدی سکون اور ان کے لواحقین کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر کی قوت عطا کرنے کی خدا سے دعا کی ہے۔