تعلیم و روزگار

اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طلبہ کو دوبارہ داخلے کا موقع

ایسے طلبہ کے لئے رجسٹریشن پورٹل 28 ستمبر تا 31 اکتوبر کھولا جارہا ہے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کے زیر اہتمام چلائے جارہے مختلف یو جی، پی جی، ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسز کے 2005-06 بیچ سے بیک لاگ پرچوں کے لئے دوبارہ داخلہ (جسے پہلے دوبارہ رجسٹریشن کہا جاتا تھا) کا موقع دیا جارہا ہے۔

ایسے طلبہ کے لئے رجسٹریشن پورٹل 28 ستمبر تا 31 اکتوبر کھولا جارہا ہے۔

پروفیسر رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر فاصلاتی تعلیم کے بموجب طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ فیس، پورٹل (ویب سائٹ) پر ادا کریں اور فارم پُر کرنے کے بعد اسے متعلقہ طلبہ معاون مرکز (ایل ایس سی) پر داخل کریں۔

مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ manuu.edu.in پر لاگ ان کریں یا متعلقہ ریجنل، سب ریجنل و طلبہ معاون مراکز سے ربط پیدا کریں۔