آندھراپردیش

خود کو اے پی ہائی کورٹ کا جج قراردیتے ہوئے پولیس کو فون کرنے والانوجوان گرفتار

خود کو آندھراپردیش ہائی کورٹ کا جج قراردیتے ہوئے پولیس کو فون کرنے والے نوجوان کو گرفتارکرلیاگیا۔

حیدرآباد: خود کو آندھراپردیش ہائی کورٹ کا جج قراردیتے ہوئے پولیس کو فون کرنے والے نوجوان کو گرفتارکرلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
نائیڈو کی عبوری ضمانت کی درخواست، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق ملزم جس کی شناخت آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے جی سندیپ کے طورپر کی گئی ہے نے دھوکہ دہی کے ایک معاملہ میں متاثرین کو انصاف دلانے اورمسئلہ کو حل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ان سے 50 ہزارروپئے اڈوانس رقم حاصل کی تھی۔

اس نے متاثرین سے کہا تھا کہ خاتون جج اس کی بہن ہے۔اس نے رقم لینے کے بعد پولیس کو فون کرتے ہوئے خود کو جج قراردیا اوراس نے دھوکہ دہی میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی۔

اس نے دوبارہ پولیس کو فون کیا اور کہا کہ وہ جج کا پی اے بات کررہا ہے جس پر شہرحیدرآباد کے ”کے پی ایچ بی“سرکل انسپکٹرکو شبہ ہوا۔

اس پولیس عہدیدار نے فون نمبر کی بنیاد پر اے پی ہائی کورٹ میں اس تعلق سے معلومات حاصل کرنے کی سب انسپکٹر کو ہدایت دی۔

جب سب انسپکٹر نے اس تعلق سے جانچ کی توپتہ چلا کہ یہ فون نمبردراصل سندیپ کے نام پر ہے۔پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا۔اس سے پوچھ گچھ پر اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

a3w
a3w