تلنگانہ

ری ایکٹر دھماکہ،ہر مہلوک مزدور کے خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کمپنی کو تلنگانہ کےوزیراعلی کی ہدایت

مستقل معذوری کا شکار ہونے والے زخمیوں کو دس لاکھ روپے اور دیگر زخمیوں کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا تاہم وزیر اعلیٰ نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا کہ اس معاوضہ کے پیکیج میں ریاستی حکومت کا حصہ کیا ہوگا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ پاشامائلارم میں پیش آئے ری ایکٹر دھماکہ کے سلسلہ میں متعلقہ کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر مہلوک مزدور کے ارکان خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کرے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے

مستقل معذوری کا شکار ہونے والے زخمیوں کو دس لاکھ روپے اور دیگر زخمیوں کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا تاہم وزیر اعلیٰ نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا کہ اس معاوضہ کے پیکیج میں ریاستی حکومت کا حصہ کیا ہوگا۔

https://www.youtube.com/watch?v=Oocf7cThK7c

ابتدائی معائنہ کی رپورٹس کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ نے تصدیق کی کہ واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی سرکاری تعداد 36 تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ کے وقت فیکٹری میں 140 سے زائد ملازمین کام کر رہے تھے، جن میں سے 58 افراد کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔


غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 45 بتائی جا رہی ہے۔


اکثریت مزدوروں کی تعلق بہار، اوڈیشہ، چھتیس گڑھ اور آندھرا پردیش جیسے ریاستوں سے تھی۔


وزیر اعلیٰ نے خبردار کیا کہ اس حادثہ کے لیے جو بھی ذمہ دار پایا جائے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چیف سیکریٹری کے رام کرشنا راؤ کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو راحت اور بازآبادکاری کے اقدامات کی نگرانی کر رہی ہے۔