شمالی بھارت

گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا، سماعت ملتوی

گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا، سماعت ملتوی

پریاگ راج: الٰہ آباد ہائی کورٹ نے پیر کے دن اس درخواست کی سماعت ملتوی کردی جس میں وارانسی کی گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں ہندوؤں کو پوجا کی اجازت دینے کے وارانسی ضلع عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کی درخواست کی جلد سماعت کی جائے: سپریم کورٹ
متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد کامپلکس کے سروے پر روک برقرار
شاہی عیدگاہ ٹرسٹ اور وقف بورڈ کی درخواستوں کی یکسوئی

جسٹس روہت رنجن اگروال نے انجمن انتظامیہ مساجد کی اپیل پر سماعت ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا۔

انہوں نے مسلم فریق کے وکلاء پنیت گپتا اور ایس ایف اے نقوی کی دلیلوں کی تفصیلی سماعت کی اور نقوی کی گزار ش پر مزید سماعت کے لئے 15 فروری کی تاریخ مقرر کی۔

نقوی نے عدالت سے کہا کہ درخواست گزار (ویاس) کا متنازعہ جائیداد میں کیا حق ہے یہ ابھی تک طئے نہیں ہے۔

اس کا حق معلوم کئے بغیر پوجا کی اجازت دے دینا غیرقانونی ہے۔ مسلم فریق نے عدالتی احکام کی سرٹیفائیڈ کاپی بھی داخل کردی جو پہلے داخل نہیں کی گئی تھی۔ ہندو فریق نے بھی بعض کاغذات داخل کئے۔

a3w
a3w