تعلیم و روزگار

حافظ محمد عبداللہ قریشی الازہریؒ کی یاد میں مقابلہ قرأت

حضرت مصباح القراء لجنۃ القراء الہند کے زیر اہتمام مقابلے قرأت قرآن کریم بیاد حافظ محمد عبداللہ قریشی الازہریؒ سابق خطیب مکہ مسجد و نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کی دسویں برسی کے موقع پر اسکول و کالجس کے طلبا کیلئے حسن قرأت کے مقابلہ 9اگست ہفتہ کو صبح 9 تا شام7بجے اردو گھرمغلپورہ میں منعقد ہوں گے۔

حیدرآباد (راست)حضرت مصباح القراء لجنۃ القراء الہند کے زیر اہتمام مقابلے قرأت قرآن کریم بیاد حافظ محمد عبداللہ قریشی الازہریؒ سابق خطیب مکہ مسجد و نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کی دسویں برسی کے موقع پر اسکول و کالجس کے طلبا کیلئے حسن قرأت کے مقابلہ 9اگست ہفتہ کو صبح 9 تا شام7بجے اردو گھرمغلپورہ میں منعقد ہوں گے۔

یہ مقابلے دو زمروں میں منعقد ہوں گے۔ زمرہ اول ہائی اسکول طلبا (8 تا 14سال) اور زمرہ دوم کالج طلبا (15 تا 24 سال) مقرر کیاگیا۔ مقابلہ میں ہر امیدوار کو اپنا مشق کیا ہوا رکوع پڑھنے کیلئے 5 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔

خواہش مند امیدوار جو مقابلہ میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ اپنے آدھار کارڈ اور مدرسہ کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ معتمد مقابلہ قاری محمد مقصود الرحمن  سے 7097311726، کنوینر مقابلہ حافظ و قاری محمد کلیم الدین حسان ناظم مدرسہ باب العلوم سے9848985324 اور حافظ ملک محمد اسمٰعیل علی خان سے 7032178968  ربط پیداکرکے اپنے نام درج کرواسکتے ہیں۔

مقابلہ سے ایک گھنٹہ قبل تک بھی نام درج کرواسکتے ہیں۔ معتمد لجنۃ القراء نے اسکولس/ کالجس اور دینی مدارس کے ذمہ داروں اور انتظامیہ سے خواہش کی ہے کہ وہ ان مقابلوں میں اپنے طلبا کو روانہ کریں۔

مقابلہ کے حکم صاحبان کا فیصلہ قطعی اور آخری ہوگا۔ زمرہ اول میں انعام اول دوم اور سوم کو بالترتیب 3000، 2000، 1000 روپئے اور زمرہ دوم میں 4000، 3000 اور 2000 روپئے نقد رقمی انعامات دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ترغیبی انعامات اور ہدیہ شریک مقابلہ امیدوار کو دیا جائے گا۔