دہلی

درسی کتابوں میں انڈیا کو بھارت لکھنے کی سفارش

نئی دہلی: اسکولی نصاب پر نظرثانی کے لئے بنی نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی برائے سوشل سائنسس نے سفارش کی ہے کہ تمام جماعتوں کی اسکولی درسی کتابوں میں انڈیا کو بھارت لکھا جائے۔

متعلقہ خبریں
بھارت میں رہنے والا ہر شخص ایک ہی خاندان کا فرد ہے: موہن بھاگوت
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
اسکولس کی کشادگی کے پہلے دن بچوں میں نصابی کتب کی تقسیم کی ہدایت: شانتی کماری
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

کمیٹی کے سربراہ کے بموجب کمیٹی نے درسی کتابوں میں انڈیا کا نام بدل کر بھارت کردینے کی تجویز کے علاوہ یہ بھی سفارش کی کہ اینشینٹ ہسٹری کے بجائے کلاسیکل ہسٹری بشمول انڈین نالج سسٹم تمام مضامین کے نصاب میں متعارف کرایا جائے۔

این سی ای آر ٹی کے سربراہ دنیش سکلانی نے تاہم کہا کہ کمیٹی کی سفارشات پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ بھارت پرانا نام ہے۔ 7 ہزار سال پرانی وشنو پران جیسی قدیم کتابوں میں بھارت کا نام استعمال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصابی کتابوں میں ہماری شکست لکھی ہے لیکن مغلوں اور سلاطین پر ہماری جیت درج نہیں ہے۔