حیدرآباد

 کانگریس کارکن‘ حکومت کی اسکیمات مستحقین تک پہنچائیں:پونم پربھاکر

پونم پربھاکر، جو حیدرآباد ضلع انچارج وزیر بھی ہیں، نے منگل کو یہاں گاندھی بھون میں شہر کے کانگریس قائدین کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں سابق ممبران اسمبلی وی ہنمنت راؤ اور انجن کمار یادو، مقابلہ کرنے والے امیدوار اور شہر کی مختلف وابستہ انجمنوں کے چیرمین موجود تھے۔

حیدرآباد: وزیر ٹرانسپورٹ اور بی سی ویلفیر پونم پربھاکر نے کانگریس قائدین اور کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ سرکاری اسکیموں کو لوگوں تک پہنچانے کیلئے سرگرمی سے کام کریں۔اسکیمات کو مستحقین تک پہنچاکویقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

 پونم پربھاکر، جو حیدرآباد ضلع انچارج وزیر بھی ہیں، نے منگل کو یہاں گاندھی بھون میں شہر کے کانگریس قائدین کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں سابق ممبران اسمبلی وی ہنمنت راؤ اور انجن کمار یادو، مقابلہ کرنے والے امیدوار اور شہر کی مختلف وابستہ انجمنوں کے چیرمین موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کانگریس پارٹی 28 دسمبر کو اپنا یوم تاسیس منائے گی اور اس دن کانگریس کیڈر کو بڑی تعداد میں شرکت کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت 28 دسمبر سے 6 جنوری تک پرجا پالنا پروگرام منعقد کر رہی ہے جس میں چھ ضمانتوں کے نفاذ کے لیے عوام سے درخواستیں وصول کی جائیں گی، کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کو لوگوں کی خدمت کے لیے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

a3w
a3w