تلنگانہ

جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد میں ممبر سازی مہم مکمل، منڈل سطح کے انتخابات کا اعلان

جمعیتہ علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت اور تلنگانہ میں حضرت مولانا حافظ پیر شبیراحمد صاحب کے حکم کے تحت ضلع نظام آباد میں ممبر سازی مہم کا کامیاب اختتام ہوگیا۔ اس مہم کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 مقرر تھی۔

نظام آباد: جمعیتہ علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت اور تلنگانہ میں حضرت مولانا حافظ پیر شبیراحمد صاحب کے حکم کے تحت ضلع نظام آباد میں ممبر سازی مہم کا کامیاب اختتام ہوگیا۔ اس مہم کی آخری تاریخ 31 جولائی 2025 مقرر تھی۔

متعلقہ خبریں
قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کا 17 اگست سے آغاز، ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت

اب یکم اگست سے انتخابات کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ مرکز اور ریاستی قیادت کی ہدایت پر ضلع نظام آباد کے مختلف منڈل جات میں جلد ہی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں حضرت مولانا حافظ پیر شبیراحمد صاحب کی جانب سے ایک انتخابی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو ضلع بھر میں منڈل سطح کے انتخابات کے انعقاد کی ذمہ دار ہوگی۔

انتخابات آرمور پرکٹ، بھیمگل، ویلپور، ورنی، چندور، پوچم پہاڑ، نندی پیٹ، رنجل، ایڑپلی، بوڈھن اور دیگر منڈلوں میں مرحلہ وار کرائے جائیں گے۔اس موقع پر حضرت مولانا لئیق احمد قاسمی (شکر نگر، بودھن)، مولانا اسماعیل عارفی، مولانا سید سمیع اللہ قاسمی، جناب محمد افضل الدین، جناب عنایت علی افروز، جناب حافظ عتیق احمد، حافظ نسیم غازی، مولانا عبدالناصر قاسمی، مفتی الماس قاسمی، حافظ عبدالولی، عبداللہ انجینئر، حافظ مجیب الرحمن اور دیگر معزز اراکین موجود تھے۔