ہند۔پاک میچ کے تئیں دیوانگی میں ریکارڈ اضافہ
اسٹار اسپورٹس کے مطابق گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے ٹورنامنٹ کے دیکھنے کے کل وقت میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فائنل کو چھوڑ کر ٹورنامنٹ کو 73.5 بلین منٹ سے زیادہ دیکھا جا چکا ہے۔
نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں کھیلا گیا ایشیا کپ سوپر فور میچ ورلڈ کپ کے علاوہ اب تک کا سب سے زیادہ ریٹنگ والا ون ڈے میچ بن گیا ہے۔
ایشیا کپ 2023 کے آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس نے ہندوستان میں کھیل دیکھنے کا ریکارڈ سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ، ایشیا کپ فائنل کو چھوڑ کر، 266 ملین ناظرین نے دیکھا، یہ اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایڈیشن بن گیا ہے۔
اسٹار اسپورٹس کے مطابق گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے ٹورنامنٹ کے دیکھنے کے کل وقت میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فائنل کو چھوڑ کر ٹورنامنٹ کو 73.5 بلین منٹ سے زیادہ دیکھا جا چکا ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ‘سوپر 4’ کا مقابلہ ورلڈ کپ کے علاوہ اب تک کا سب سے زیادہ ریٹنگ والا ون ڈے میچ تھا، جس نے 6.4 ملین سے زیادہ اے ایم اے حاصل کئے۔
اسٹار اسپورٹس کے ترجمان نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں غیر ہندوستانی میچوں کے لیے لائیو میچ ریٹنگ (ٹی وی آر) میں بھی 75 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔